اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہواہے ۔ادھروزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غورکیا گیااورفیصلہ کیاگیاکہ مذکراتی کمیٹیوں کے اجلاس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔جمعرات کوشہباز شریف سے بلاول بھٹو کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ‘وفد میں راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے