لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پیپلزپارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے رات گئے بلاول ہاؤس کے باہر سکیورٹی اہلکار بھیج دیئے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس کو دوبارہ سکیورٹی فراہم کرکے اچھا اقدام کیا ہے، بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لئے جانے پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے احتجاج کیا تھا۔