اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین، خبر نگار))چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحیٰ آ فریدی نے کہا ہے کہ ہم اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے رہتے ہیں، قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے ، سب کے لیے انصاف اور احترام ضروری ہے،ʼمسلم ورلڈ لیگʼʼ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ اسلام مساوات، رواداری اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ،استحکام کا باعث بنتی ہے، ناانصافی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کردیتی ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں مذہبی آزادی، قانون کے سامنے برابری اور امتیاز سے تحفظ کی واضح ضمانت دی گئی ہے۔ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ،حکومت ہر شخص کیلئے انصاف کو بر وقت، مساوی اور قابل رسائی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی، روا داری اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین کا بنیادی تقاضا اور ریاست کی ذمہ داری ہےتحفظ یقینی بنائے اور انصاف تک مساوی رسائی فراہم کرے۔