• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کا غزہ میں امن فورس بھیجنے پر غور

واشنگٹن (جنگ نیوز) انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان غزہ میں امن فورس بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ 13اکتوبر 2025 کو شرم الشیخ میں منعقدہ “غزہ انٹرنیشنل پیس سمٹ” کے بعد سامنے آیا ۔ امریکی حکام کے مطابق فورس کا مقصد غزہ میں امن و استحکام بحال کرنا ، مقامی سیکورٹی اداروں کو تربیت دینا ہے۔امریکی دفاعی حکام اور سابق عہدیدار کے مطابق ابھی تک کسی ملک نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ امریکی ادارے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس کی تشکیل پر مذاکرات جاری ہیں، جن میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید