اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات کی اجاز ت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ جمعرات کے روز ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا،10سے زائد توہین عدالت درخواستیں،ایک بھی نہیں سنی اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرانےکے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا۔ فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی سے ملاقات مقررتھی اب ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا۔