• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوریت کی روشنی کو جلا بخشی، بلاول بھٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کے موقع پر ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوریت کی روشنی کو جلا بخشا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ضلع میں ہونے والی ان تقاریب میں پیپلزپارٹی کے کارکنان، ہمدرد، تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب نمائندے اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہوں۔واضح رہے کہ 18اکتوبر ہفتے کو بلاول ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوگا، اجلاس کی کارروائی کا آغاز شام چار بجے سے ہوگا۔ دریں اثناء بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو انکی 18ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان کے جمہور و جمہوریت کیلئے انکی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید