• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں ملاقاتوں کا انتظام کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یہ کام نہیں ہے کہ جیلوں میں ملاقاتوں کا انتظام کرے،وزیراعلیٰ کے پی نے اب تک جن خیالات کا اظہار کیا ہے مجھے اس سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے تاہم اگر وہ اپنی پالیسی اپنی سوچ پر نظر ثانی کرتے ہیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں،سابق کور کمانڈر لاہور /کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان کا جو مطالبہ ہے وہ جنیوئن ہے کیونکہ افغان طالبان نے بہت ساری خوارج تنظیموں کو اپنے پاس پناہ دی ہوئی ہے،میزبان شاہ زیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مسلسل پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جن کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کام نہیں ہے کہ جیلوں میں ملاقاتوں کا انتظام کرے یہ کام جیل انتظامیہ کا ہوتا ہے لہٰذا جس کا یہ اختیار ہے وزیراعلیٰ کے پی کو اس کو ہی اپروچ کرنا چاہئے اور انتظامی اتھارٹی اگر ان سے تعاون نہیں کررہی ہے تو پھر وہ عدالت میں جائیں ۔
اہم خبریں سے مزید