اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا، افغانستان، بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، اب احتجاجی مراسلے، امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، دہشت گردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گیامن اور ہمسائیگی کیساتھ رہنا ہو گا، پاکستان کابل کیساتھ تعلقات ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، تمام افغانیوں کو اپنے وطن جانا ہوگا، ا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا اسلامی انقلاب آئے ہوئے 5 سال ہو گئے۔