کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ افغانستان نےکبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔پاکستان سے افغانیوں کافوری انخلاء کیاجائے۔کراچی میں افغان خیمہ بستی کی جگہ دھرنا پارک بنایا جائے۔محصورین بنگلہ دیش کو پاکستان واپس لایا جائے ان کے تمام اخراجات مہاجر قومی موومنٹ برداشت کرے گی ۔ مہاجر قوم کی شناخت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرناہوگی۔پاک فوج کے ہاتھوں ناکامی کا زخم بھارت چاٹ رہا ہے۔یہ بات انھوں نے ناظم آباد کےمقامی بینکوئٹ میں سندھ اربن گریحویٹ فورم کے کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کہی۔آفاق احمد نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ۔بھارت کا بس نہیں چل رہا وہ پاکستان کیخلاف پھرکچھ سازش کرے ۔پاکستان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستانی قوم کو شکست دینا ممکن نہیں ہے ۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔