• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں امور داخلہ کے وزیر ضیا لنجار کی رہائش گاہ پہنچے۔ان کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے رکن سندھ اسمبلی ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے ضیاء لنجار سمیت تمام لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اہم خبریں سے مزید