• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت روسی تیل درآمد میں 50 فیصد کمی کر رہا ہے، امریکی دعویٰ، نئی دہلی کی تردید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت روسی تیل درآمد 50 فیصد کم کر رہا ہے، امریکی دعویٰ، نئی دہلی کی تردید، وائٹ ہائوس اہلکار کا کہنا تھا حالیہ توانائی مذاکرات کے بعد بھارتی ریفائنرز روسی خام تیل کی خرید آدھی کر چکے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی، بھارت اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کہنا تھا بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کرنی شروع کر دی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ توانائی مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔ 

تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی اور بھارت اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید