• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل، پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔ یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، اس سےملک کو جدید خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔یہ سیٹلائٹ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو سینکڑوں باریک طیفی بینڈز میں بے حد درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کے تجزیے کے لیے ایک نئی جہت متعارف کرائے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی استعداد کو درست زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری ترقی اور آفات سے پیشگی تحفظ میں انقلابی طور پر مضبوط بنائے گی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میںاظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے پوری قوم کو مبارکباد دی اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ جس کی حمایت سے یہ قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔

اہم خبریں سے مزید