• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان نےافغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔ بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ان ممالک کےساتھ بارٹر ٹریڈ کےلئےمختلف شرائط کو نرم یا ختم کردیا گیا ہے۔برآمدسےقبل لازمی درآمدکی شرط کونرم کرکےبیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی ۔ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت کی جانب سےجاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق نجی اداروں کوکنسورشیم بنانےکی اجازت دی گئی ہے،بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کیا گیا ہے،مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کردیا گیا،اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سےبارٹر ٹریڈمیکنزم کو زیادہ عملی اورکاروبار دوست بنایاجاسکے گا،پاکستان نےجون 2023میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم نافذ کیا جس کےبعداس پر عملدر آمد میں متعدد مسائل سامنے آئے-ذرائع کا کہنا ہے کہ بزنس گروپس اوراسٹیک ہولڈرز نے مختلف مشکلات کی نشاندہی کی تھی،ان میں منظور شدہ اورغیر منظور شدہ مصنوعات پرقدغن جبکہ درآمد وبرآمد کے لیےانتہائی محدود اشیاء کی فہرست کےمسئلےکی نشاندہی کی گئی تھی-

اہم خبریں سے مزید