• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پیر 20 اکتوبر کو ہوگی۔ کیس کی سماعت آٹھ رکنی آئینی بینچ کرے گا جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں کے جبکہ بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔قبل ازیں گزشتہ سماعت میں وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے، جس کے بعد عدالت نے کارروائی پیر تک ملتوی کر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید