اسلام آباد ( نیو ز ر پو رٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے ،دیوالی کا یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے ۔