اسلام آباد(ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے 15 برس قبل کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کروڑوں مالیت کی پراڈو گاڑی برآمد کر لی گئی۔ تھانہ کھنہ پولیس نے زیر دفعہ 441 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ،ایس ایچ او عامر حیات اور ٹیم کو اعلیٰ حکام نے شاباش دی ہے ،تھانہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی لائق شاہ کی قیادت میں پولیس نے ایک جی 333 کو روکا ،وار جنید سکندر خٹک کاغذات پیش نہ کر سکا ،زیر دفعہ 550گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش کی گئی تو گاڑی 2008 ماڈل کی پراڈو تھانہ درخشاں کراچی کے علاقے سے 2اپریل 2010 کو اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی پائی گئی جس کا مقدمہ نمبر 205 زیر دفعہ 392/34 درج ہے۔