• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچ نے لاہور ٹیسٹ کی طرح اسپنرز کو مدد نہیں کی، مہاراج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی اسپنر مہاراج نے کیچ ڈراپ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، وہ کہتے ہیں اس سے غصہ آتا ہے، لیکن ہم نے اچھا کم بیک کیا ہے۔ پچ نے لاہورٹیسٹ کی طرح اسپنرز کو مدد نہیں کی۔ میچ کا پہلا روزدونوں ٹیموں کے نام رہا۔ بقیہ پانچ بیٹرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ نہ کھیلنے پر افسوس رہے۔ ہمیں علم ہے کہ ایشیائی ملکوں میں کیچز کتنے اہم ہیں لیکن کوئی بھی موقع جان بوجھ کر ضائع نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ٹیموں برابر دن تھا۔ ہم رن ریٹ کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے۔ اگر شام کو ایک اور وکٹ مل جاتی تو شاید ہم مضبوط پوزیشن میں ہوتے۔ منگل کا دن اہم ہے، صبح حاوی ہونے کی کوشش کریں گے۔