• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلان اگلے ہفتے، طارق بگٹی

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپور ٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے انتخابات کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ پرو ہاکی لیگ کیلئے تربیتیکیمپ اسی ہفتےلگایا جائے گا، ہمارے پاس کیمپ لگانے کے لئے اسٹیڈیم تک دستیاب نہیں ہوتا ہے ۔ اس بارے میں پی ایس بی کو آگاہ کردیا ہے۔ جنگ سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان میں افواج پاکستان ، اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن،اور میڈیا سے بھی ایک نمائنے کی تقرری کی جائے گی، بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے ساتھ مشاورت جاری ہے ، پی ایچ ایف نے ایک پورٹل بنایا ہے جس میں ملک بھر کے تمام کلبوں کے کھلاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا جس کی تصدیق صوبائی اور مقامی ایسوسی ایشنوں سے کرائی جائے گی، اس عمل سے جعلی کلبوں کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی، الیکشن کمیشن کے ارکان ان کلبوں کی تصدیق کریں گے، اس سے فیڈریشن کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، کوشش ہے کہ شفاف انتخابات کر اکر نئی مثال قائم کریں۔ انہوں نے سلطان جوہر ہاکی ایونٹ میں جونیئر ٹیم کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔