• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی درآمد و برآمد کی بحالی: وزیراعظم ہاؤس نے منظوری دیدی

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) وزیراعظم ہاؤس کی منظوری کے حصول کے بعد وزارت تجارت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب ایک سمری بڑھائی ہے جس میں سونے کی درآمد و برآمد سے متعلق ایک ایس آر او 760 کی بحالی کی تجویز دی گئی ہے جوکہ معطل پڑا ہے۔ وزارت تجارت نے وزیراعظم کے دفتر میں ایک سمری کچھ عرصہ پہلے پیش کی تھی اور اس کی منظوری کی منتظر تھی۔ اب جبکہ وزیراعظم کے دفتر نے اس پر اپنی رضامندی دے دی ہے تو وزارت نے یہ سمری ای سی سی کی جانب بڑھا دی ہے۔ قبل ازیں حکومت نے ایس اار او 760 کوقیمتی دھاتوں اور جواہرات کی اسمگلنگ اور غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر معطل کیا تھا۔ گاڑیوں کی درآمد کیلیے وزارت تجارت نے ایک اور سمری ذاتی سامان تحایف اور رہائش کی تبدیلی کی اسکیم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی پیش کی تھی یہ تبدیلیاں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کےلیے کی گئی تھیں جن کا مقصد پانچ سال کےلیے قومی ٹیرف پالیسی کا نفاذ تھا۔ حکومت نے پانچ سال پرانی کاروں کی تجارتی درٓمد کی اجات تو دے دی ہے تاہم اس حوالے سے حکومت نے سخت شرائط بھی رکھی ہیں اور 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی لگائی ہے جس کے بعد تجارتی درآمدات ایسے بحا ل نہیں ہوپائیں جیسی توقع مختلف اسٹیک ہولڈرز کو تھی۔ حکومت ان تینو اسکیموں کے غلط استعمال کی روک تھام چاہتی ہے۔ قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد و برآمد حکومت نے مئی 2025 میں روک دی تھی جس کی وجہ سے برآمدات میں تعطل پیدا ہوا۔
اہم خبریں سے مزید