• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ٹرانسپیرنٹ اوشین منصوبہ، امریکی آبدوزوں کیخلاف زیرِآب نگرانی کا نیا جال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کا ٹرانسپیرنٹ اوشین منصوبہ جو امریکی آبدوزوں کیخلاف زیرِآب نگرانی کا نیا جال ہے۔ 

پانچ سطحی نظام میں خلا سے سمندر کی تہہ تک مختلف سینسرز، سیٹلائٹس، سمندری گاڑیاں اور زیرِآب کیبلز شامل ہیں۔ یہ ایک دوسرے سے منسلک ہو کر سمندر کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں، یہ سسٹم امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کی فورسز کیلئے سنگین چیلنج ہے۔ 

میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق چین نے مغربی بحرالکاہل میں زیرِآب نگرانی کا ایک وسیع اور جدید نظام تعینات کرنا شروع کر دیا ہے جسے ’ٹرانسپیرنٹ اوشین‘ یا ’شفاف سمندر‘ حکمتِ عملی کہا جا رہا ہے۔ 

اس پانچ سطحی نگرانی کے نظام میں خلا سے سمندر کی تہہ تک مختلف سینسرز، سیٹلائٹس، خودکار سمندری گاڑیاں اور زیرِآب کیبلز شامل ہیں جو ایک دوسرے سے منسلک ہو کر سمندر کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید