اسلام آباد ( رانا غلام قادر )چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی حکومتوں سمیت مختلف ادارےٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے تین سو پچیس ارب اکسٹھ کروڑ روپےکےنادہندہ نکلے-دو سو سینتس ارب بتیس کروڑ روپے سود اور اٹھاسی ارب اٹھائیس کروڑ روپے اصل رقم کی مد میں بنتے ہیں۔ سر کاری دستاویز کے مطابق 30 ستمبر 2025 تک صوبائی حکومتوں سمیت مختلف اداروں پر ٹی سی پی کےسود سمیت واجبات 325 ارب 61 کروڑروپے ہوگئے- نیشنل فرٹیلائزرزمارکیٹنگ لمٹیڈ سود سمیت126ارب78کروڑ روپےاوریوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ٹی سی پی کی 110ارب روپے کی مقروض ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے 18ارب75کروڑروپے ادا کرنے ہیں- ٹی سی پی کومحکمہ خوراک پنجاب نے17ارب59 کروڑ،محکمہ خوراک خیبرپختونخوا13ارب24کروڑ،محکمہ خوراک سندھ 9ارب59 کروڑ،محکمہ خوراک بلوچستان 9ارب50 کروڑ،محکمہ خوراک گلگت بلتستان6 ارب72کروڑ اورمحکمہ خوراک آزادکشمیر نے ٹی سی پی کو2 ارب27 کروڑ روپےاداکرنے ہیں-