دی ہیگ (اے ایف پی)ووٹ کیلئے اے آئی چیٹ بوٹس سے مشورہ لینا جمہوریت کیلئے خطرہ قرار، ڈچ واچ ڈاگ نے انتباہ کیا ہے کہ کس کو ووٹ دیناہے کس کو نہیں؟مصنوعی ذہانت پر ہرگزبھروسہ نہ کریں،تجربے میں چار چیٹ بوٹس نے زیادہ تر بائیں بازو یا انتہائی دائیں بازو جماعتوں کی حمایت کی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جانبداری دانستہ نہیں، چیٹ بوٹس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا نتیجہ ہے، AIکے غلط مشورے جمہوری نظام کے بنیادی اصول، آزاد و منصفانہ انتخابات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ نیدرلینڈز کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (AP) نے خبردار کیا ہے کہ ووٹ دینے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس سے مشورہ لینا جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔