• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی نےسبی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود نقشے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس اور لیویز پر حملوں میں ملوث تھے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے سبی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید