• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچ آرٹیکل 191 /A کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میںʼʼسپر ٹیکس کے نفاذ متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 4بی ʼʼکے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرنے واضح کیا ہے کہ اس آئینی بینچ نے صرف ٹیکس سے متعلق تشریح کے مقدمات ہی کی سماعت کرنی ہے یہ بینچ آئین کے آرٹیکل 191 اے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ہے ،فا ضل وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تمام مقدمات کا فیصلہ اسی بینچ نے ہی کرنا ہے تو ٹربیونل کے مقدمات کی بھی یہی بنچ سماعت کرلے ، عدالت نےمزید سماعت آج تک ملتوی کردی ۔سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر ر ضوی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بینچ نے سوموار کے روز مقدمہ کی سماعت کی تومختلف ٹیکس دھندہ کمپنیوں کے وکیل عدنان حیدرپیش ہوئے تو جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ دسمبر 2021 کے اختتامی سال پر 2022 ٹیکس کا قانون لاگو ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید