• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، صدر کراچی چیمبر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، صدر کراچی چیمبر،پی سی ڈی ایم اے وفد کی ریحان حنیف سے ملاقات، کمرشل امپورٹرز کے مسائل پر گفتگو ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی چیمبر تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کرنے میں ٓسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے نومنتخب صدر محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا اور نائب صدر محمد عارف لاکھانی کو مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدتِ صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر کے سی سی آئی نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس ضمن میں پی سی ڈی ایم اے کراچی چیمبر کو اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کرے تاکہ متعلقہ حکام تک آواز کو پہنچایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید