کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ میں آصف آفریدی نے ڈیبیو پر79رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دوسری گیند کپتان شان مسعود نے سب کے مشورے سے لی ، سوچا تھا گیند اسکڈ ہو گی لیکن رنز بن گئے ، دونوں بائیں ہاتھ کے بیٹرز تھے اس لئے دیر سے گیند ملی ۔ پچ تبدیل ہورہی ہے، بابراعظم محمد رضوان تجربہ رکھتے ہیں، دونوں سینئر کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے رنز کی امید ہے۔ پچ پر لاہور کی طرح اسپن نہیں ہے۔ 170 کا ٹارگٹ دیا تو جیت جائیں گے۔ حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ریاض آفریدی، صدیق آفریدی نے حوصلہ افزائی کی، یہی سوچا تھا کہ جب بھی ڈیبیو کروں تو پرفارمینس کے ساتھ کروں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح ہی پلان انٹرنیشنل کرکٹ میں رکھا تھا۔