کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر علی شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی ۔ تاہم انہیں 30 دن میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ان پر رواں سال اگست میں ملائیشیا اور چائنیز تائی پے میں ایونٹس میں شرکت کیلئے وزارت خارجہ کی جعلی این او سی جمع کرانے کا الزام ہے ۔ پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق فخر شاہ باربار قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ، انہوں نے بغیر اجازت ٹیموں کی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔ 9 ستمبرکے شوکاز نوٹس کا جواب قابل قبول نہیں۔