• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

39 سالہ آصف آفریدی کی ڈیبیو پر 5 وکٹیں، عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیبیو ٹیسٹ میں آصف آفریدی پانچ یا زائدوکٹیں لینے والے پاکستان کے پندرہویں اور ٹیسٹ کرکٹ کے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے38 سال301 دن کی عمر میں پنڈی میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لے کر انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسپنر آصف نے یادگار اسپیل میں ٹرسٹن اسٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈی والڈ بریوس، کائل ویرین اور سائمن ہارمر کو آؤٹ کیا ۔ 35 سال سے زائد عمر کے صرف چار کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ہائنز جانسن ( 1948 ) اور انگلینڈ کے ڈی ڈبلیو کار (1909) بھی شامل ہیں ۔ دریں اثنا جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا دوسری اننگز میں 71 رنز بناکر 11ویں نمبر پر کھیلنے والے بیٹرز میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ایشز سیریز کے دوران آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر کے 98 رنز بناکر سر فہرست ہیں۔ ربادا نے البتہ جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ کا 119 سالہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ان سے قبل 1906 میں جنوبی افریقہ کیلئے گیارہوں نمبر پر برٹ واگلر نے انگلینڈ کیخلاف 62 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے تھے ۔

اسپورٹس سے مزید