کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے پی ایف ایف اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال اور یوتھ فٹبال پر کام کیا جائے گا، فٹبال کی بہتری کیلئے دونوں ملک تعاون کریں گے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی فٹبالرز کیلئے مشترکہ تربیتی کیمپوں کا انعقاد ، کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال اور یوتھ فٹبال پر کام کیا جائے گا، فٹبالرز کے تربیتی ایکسچنج پروگرام ہوں گے۔ پی ایف ایف کے مطابق معاہدہ پاکستان میں فٹبال کا معیار بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔