• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ: تین میچز کا فیصلہ، خاتون امپائر سلیمہ امتیاز نے میچ سپروائز کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون آئی سی سی پینل امپائر سلیمہ امتیاز نے زون تین وائٹس اور زون سات بلوز کے درمیان امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ اس میچ میں زون تین وائٹس نے زون سات بلوز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ انو بھائی پارک گرائونڈ پر زون دو وائٹس نے زون ایک بلوز کو 78 رنز اور لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر زون چھ بلوز نے زون پانچ وائٹس کو 51 رنز سے ہرادیا۔
اسپورٹس سے مزید