• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناما کے صحرا میں یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب، کبڈی میں پاکستان کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیسرے ایشین یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب بدھ کو مناما بحرین میں اسٹیڈیم کے بجائے صحرا میں ہوئی ، افتتاحی تقریب میں فن کاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ، ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی، بعدازاں گیمز کی مشعل روشن کی گئی، کھلاڑیوں نے حلف لیا۔ گیمز میں بدھ کو پاکستان کبڈی مقابلوں میں بنگلہ دیش سے ہار گیا۔ ماضی کے دویوتھ گیمز میں پاکستان صرف ایک برانز میڈل جیت سکا ہے۔ 12سال کے وقفے سے ہونے والے یوتھ گیمز میں پہلی بار اونٹ ریس بھی ہوگی۔ دریں اثنا میڈل پوزیشن پر ازبکستان بدستور سر فہرست ہے۔

اسپورٹس سے مزید