کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف تاریخ دہرادی۔ گرین کیپس سے دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں گرنے کے بعد 165 سے زائد رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل 1997 میں جوہانسبرگ میں پروٹیز سائیڈ نے 8 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کیخلاف 198 رنز اسکور کیے تھے۔ پنڈی ٹیسٹ میں 8 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقا نے 169 رنز بنائے۔ سینورن متھو سوامی اور کیشو مہاراج نے71 رنز جبکہ متھو سوامی اور ربادا نے انتہائی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 404 رنز تک پہنچایا۔