• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی IT میں حکومتی ارکان کی موبائل سگنلز کے بحران پر شدید تنقید

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں حکومتی ارکان نے ملک میں موبائل سگنلز کے بحران پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں، چیئرمین کمیٹی  نےموبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر پی ٹی اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ۔ ،وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک میں اسپیکٹرم چوک ہونے کی وجہ سے سروس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، پورا ملک صرف 274 میگا ہرٹز پر چل رہا ہے، جب اسپیکٹرم ہی نہیں ہوگا تو ٹاورز جتنے بھی لگا لیں فرق نہیں پڑے گا، چیئرمین کمیٹی سید امین الحق نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر پی ٹی اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید