• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک زکر برگ کو سوشل میڈیا سیفٹی مقدمے میں پیش ہونا ہوگا، امریکی عدالت

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ مارک زکربرگ کو سوشل میڈیا سیفٹی مقدمے میں گواہی دینے کیلئے پیش ہونا ہوگا، اسنیپ کے سی ای او ایون اسپیگل اور انسٹاگرام کے ایڈم موسیری کو بھی گواہی کیلئے طلب کرلیا گیا۔ میٹا نے سی ای او زکربرگ اور موسیری کو گواہی سے روکنے کی کوشش کی مگر عدالت نے مسترد کر دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جان بوجھ کر بچوں میں ذہنی دباؤ اور لت ڈالنے والے فیچرز بنانیکا الزام ہے۔سی این بی سی کے مطابق لاس اینجلس کی ایک عدالت نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای اومارک زکربرگ کو سوشل میڈیا کے نوجوان صارفین پر منفی اثرات سے متعلق مقدمے میں گواہی دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم اس مقدمے میں دیا جس میں الزام ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے میٹا، اسنیپ اور انسٹاگرام نے جان بوجھ کر ایسے فیچرز تیار کیے جونوجوانوں میں لت اور ذہنی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید