• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ، داخلہ پالیسی کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد طلبا گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند درجنوں طلباء وطالبات نے بدھ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل افس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے داخلہ پالیسی کو مسترد کر دیا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 اکتوبر کی بجائے لیٹ کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ سیلاب کی وجہ سے انھیں تیاری کا موقع نہیں ملا ہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں ناکامی پر لاٹھی چارج کر کے متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا ، پولیس ترجمان کے مطابق کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ادھر احتجاجی طلباء وطالبات نے مجوزہ داخلہ پالیسیوں کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے پالیسی سازوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی، طلبہ کا موقف تھاکہ ایم ڈی کیٹ میں حاضری اور نمبروں کے تناسب میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید