اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو کے 22اکتوبر 2025کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر الطاف حسین میمن نے 16 اکتوبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 17اکتوبر 2025کو ریجنل ٹیکس آفس-II کراچی میں اسی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 19 کی افسر سیدہ حما بخاری، جو اس وقت ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن/ایچ آر ونگ میں سیکریٹری (لیگل-ایچ آر) کے طور پر تعینات ہیں، کو فوری طور پر تین ماہ کے لیے یا مستقل تعیناتی تک سیکریٹری (ٹریننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ-II) کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے ایک اور گریڈ 19 کے افسر فیاض حسین ابڑو نے 20 اکتوبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد قصور حسین نے 15 اکتوبر 2025 کو ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج چھوڑ کر اسی روز دوبارہ اسی عہدے کا چارج سنبھالا۔