• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ویزا سہولتوں میں بہتری، پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کا ایک تکنیکی وفد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، وفد کا دورہ ویزا نظام میں بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے طے پایا تھا اور اس کا حالیہ پاک افغان کشیدگی یا سرحدی جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفد میں وزارتِ داخلہ کے افسران، دیگر متعلقہ حکام اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں، جو کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں جاری ویزا عمل کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔دورے کا مقصد افغان شہریوں کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرنا اور پورے نظام میں شفافیت و مؤثریت لانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید