کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، سیکریٹری جنرل APP مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے۔ حکومت نے تین سال میں اپنا حجم بڑھایا حکومت نے اخراجات کم نہیں کیے، کوئی بھی ملک اٹھا لیں پاکستان میں بجلی اور گیس اس سے مہنگی ہوگی ،سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشانے کہا کہ سیلاب کا معاشی حالات پربہت گہرا اثر ہوتا ہے بائیس کے سیلاب میں شرح نمو منفی ہوگیا تھا۔ اگر پاکستان کا شرح نمو اس سال دو فیصد ممکن ہے حاصل کر لیا جائے سیلاب کی وجہ سے اس سے زیادہ مشکل ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کی سطح بہت گرچکی ہے۔ سابق وزیر خزانہ، سیکریٹری جنرل APP مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے۔ حکومت نے تین سال میں اپنا حجم بڑھایا حکومت نے اخراجات کم نہیں کیے، صرف ٹیکسز بڑھائے ہیں ۔ کوئی بھی ملک اٹھا لیں پاکستان میں بجلی اور گیس اس سے مہنگی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ گیس کی موجودہ پالیسی بھی زیادہ چل سکے گی۔ مہنگی بجلی اور زیادہ ٹیکسز سے کسی صنعت کو فائدہ نہیں ہو رہا ہے حکومت سیاست سے بالا تر ہو کر تھوڑے سے عقل مندانہ اور بہادرانہ فیصلے کرلے۔