اسلام آباد( طاہر خلیل ) قومی اسمبلی کے 19ویں سیشن کے دوران تقریباً ایک چوتھائی 25 فیصد یا 82 اراکین کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جس کی 1 ستمبر سے 5 ستمبر 2025 تک تین نشستیں ہوئیں، 166 ارکان نے چھٹی کی درخواست بھی نہیں دی ، دوسرے اجلاس میں سب سے زیادہ حاضری رہی ۔ فافن کی رپورٹ سیشن کے دوران تمام اجلاسوں میں 111 (34 فیصد) ایم این ایز نے شرکت کی۔ دوسری نشست میں سیشن کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں ایم این اے (موجودہ رکنیت کا 200 یا 61 فیصد) موجود تھے۔تیسری نشست میں سب سے کم تعداد میں ارکان کی حاضری تھی، سیشن کے دوران تقریباً 50 (216 کا 23 فیصد) ایم این ایز غیر حاضری کی چھٹی کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ زیادہ سے زیادہ 166 (216 کا 77 فیصد) ایم این ایز بغیر کسی رسمی چھٹی کی درخواست کے ایوان کی کارروائی سے غیر حاضر رہے، کابینہ کے ارکان میں سے چار وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے تمام اجلاسوں میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جبکہ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی رہا۔