• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن افضل لطیف مستعفی ہوگئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن افضل لطیف مستعفی ہو گئے ، صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ان کے استعفے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، دوسری جانب بیوروکریسی میں  تقرر و تبادلوں کے مطابق عامر محی الدین کے بطور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی  جو 15 اکتوبر 2025ء سے مؤثر ہوگی۔  گریڈ 21 کے افسر اعجاز غنی کو پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری  جبکہ جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن عظمت حسین خان کو او ایس ڈی بنا کر ان کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن شہزاد احمد کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا  اور تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے نبیل احمد میمن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ علی حسن قریشی کو سیکشن افسر وزارت داخلہ تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید