• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کے دیرپا اثرات، سست بحالی اور امداد کی غیر منصفانہ تقسیم بے نقاب

اسلام آباد (قاسم عباسی)گیلپ سروے میں سیلاب کے دیرپا اثرات، سست بحالی اور امداد کی غیر منصفانہ تقسیم بے نقاب ، 33فیصد متاثرہ خاندانوں کے گھر مکمل تباہ، 78فیصد اب تک بے گھر، 46فیصد کی آمدنی مکمل بند، 41 فیصد پاکستانی سیلاب یا شدید بارشوں سے براہِ راست متاثر، دیہی اورغریب طبقہ سب سے زیادہ نشانہ، 65 فیصد زرعی زمین اور 74 فیصد فصلیں متاثر، 80فیصد متاثرین کو کوئی امداد نہیں ملی، ابتدائی وارننگ نظام ناکام، 49 فیصد کے مطابق امداد بااثر افراد تک پہنچی، کمزور طبقے محروم رہے،غیر مساوی بحالی اور شفاف نظام کی کمی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔گیلپ پاکستان کے ایک نئے ملک گیر سروے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جنہوں نے ملک بھر میں بڑی پیمانے پر تباہی، نقل مکانی اور حکومتی امدادی کاموں پر عدم اطمینان کو نمایاں کیا ہے خاص طور پر دیہی اور کم آمدنی والے طبقے اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سروے کے مطابق 41 فیصد پاکستانی براہِ راست سیلاب یا شدید بارشوں سے متاثر ہوئے، جن میں دیہی علاقوں کے 45 فیصد اور غریب گھرانوں کے 52 فیصد شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید