اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیدیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کے نام مراسلہ، ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت۔ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطا بق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا ہے، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا۔