• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین‘ فورسز کی کامیاب کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئےجبکہ باجوڑکے علاقے شاہی تنگی کے جنگل میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں ایک خوارجی جہنم واصل ہوگیا‘سکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارج کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد دالبندین میں پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیںسکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارج کیخلا ف ایک اور کامیاب کارروائی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید