• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فرانسیسی پیشگو ناسٹرڈیمس کی مغرب کیلئے خوفناک پیشگوئی

لندن (نیوز ڈیسک) مشہور فرانسیسی پیش گو ناسٹرڈیمس نے سن 1555ء میں لکھی گئی کتاب Les Prophéties میں 2025ء کے آخری وقتوں کے حوالے سے خوفناک پیشن گوئیاں کی تھیں جن کے مطابق مغرب کا خاموش زوال ممکن ہے۔ اپنی کتاب میں کی گئی پیشگوئی کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ ’’ جب مریخ ستاروں کے درمیان اپنا راستہ سنبھالے گا، انسان کا خون عبادت گاہوں پر بکھرے گا، مشرق کی جانب تین آگیں اٹھیں گی، اور مغرب اپنی روشنی خاموشی سے کھو دے گا۔‘‘ بعض مفسِرین کی رائے ہے کہ اس عبارت کا مطلب ہے کہ ایک بڑی جنگ یا انتشار کا آغاز ہوگا، جس میں مشرق میں ایک نیا تنازع پیدا ہوگا اور مغرب کی طاقت اور اس کا عروج واضح طور پر زوال کا شکار ہو جائے گا۔ اس تناظر میں خاموش زوال کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ مغربی طاقتیں بغیر کسی شور شرابے کے اپنی اہمیت کھو دیں گی۔ ماہرین موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جغرافیائی اور عالمی سیاسی دھاروں کی سمت کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پیشن گوئیاں نہ صرف علامتی ہیں بلکہ موجودہ کشمکش، اقتصادی بحران اور عالمی حرکیات کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید