• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،TLP پر پابندی کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ذ رائع کے مطا بق اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔پنجاب کابینہ نے پابندی کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوائی ہے۔ اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور معاہدے پر اراکین کو اعتماد میں لیا جا ئے گا۔ اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید