• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی تا ستمبر2025 پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 6 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد( رانا غلام قادر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبردو ہزار پچیس کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت میں چھ فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی-حکومتی ذرائع کےمطابق جولائی تا ستمبر2025 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت کاحجم 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا اورگذشتہ سال اسی مدت میں پاک افغان دو طرفہ تجارت 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی-ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات27 کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات 32کروڑ ڈالرز تھیں ۔جولائی تاستمبر کے دوران افغانستان کے لیےپاکستان کی برآمدات پندرہ فیصد کم ہوئیں اورافغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں بارہ فیصد کا اضافہ ہوا-رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کے لیے برآمدات میں کمی کے باوجود تجارتی توازن پاکستان کےحق میں رہا کیوں کہ مجموعی تجارت میں پاکستان کی برآمدات کاحجم زیادہ اور اس کے مقابلے میں درآمدات کاحجم کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید