کراچی (نیوز ڈیسک) خبروں سے متعلق سوالات میں AI ماڈلزکی نصف بار غلط معلومات دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ 45فیصد جوابات میں سنگین غلطیاں پائی گئیں ،سورسنگ اور سیاق و سباق کی کمی بڑی وجوہات قرار،تحقیق میں ChatGPT، Gemini، Copilot اور Perplexity کا تجزیہ کیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) اور بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ChatGPT، Gemini، Copilot اور Perplexity جیسے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز خبروں سے متعلق سوالات کے جواب دیتے وقت تقریباً نصف مواقع پر غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مطالعے میں 18 ممالک کے 22 میڈیا اداروں نے 2,700 جوابات کا تجزیہ کیا، جس میں 45 فیصد جوابات میں کم از کم ایک سنگین مسئلہ پایا گیا۔