اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف تبدیلیوں کی خبریں، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحت جاری کر دی۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا اور اس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹس نے بتایا کہ نئے پاسپورٹس کے ویزہ پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو بھی پرنٹ کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس جاری ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔