• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ڈی سی ایل کراچی میں ترقیاتی منصوبے بغیر کنسلٹنٹ کے انجام دینے لگی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی آئی ڈی سی ایل) کراچی میں ترقیاتی منصوبےبغیر کنسلٹنٹ کے انجام دینے لگی باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ارکان قومی اسمبلی کو ملنے والے فنڈ سے ٹینڈرز اور کاموں کے لئےادارے کے بائی لاز کے مطابق کنسلٹنٹ کی تقرری ضروری تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اب تک جن اسکیموں کے ٹینڈر ہوئے بغیر کنسلٹنٹ کے ہی کام انجام دیئے جا رہے ہیں جس سے کاموں کےمعیار خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے ماضی میں یہ کام پی ڈبلیو ڈی کے تحت انجام دیئے جاتے تھے اب بھی پی آئی ڈی سی ایل میں زیادہ ترانجینئر اور عملہ پی ڈبلیو ڈی کا ہےرواں سال ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسبلی کو وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے لئے 20اربروپے کا جو ترقیاتی پیکج دیا ہے اس کے لئے بھی پی آئی ڈی سی ایل نے تاحال کنسلٹنٹ مقرر نہیں کئے ہیں یہ الگ بات ہے کہ حکومت سندھ نے اس فنڈ کے منصوبوں پرکام کو روک رکھا ہےدریں اثناپی آئی ڈی سی ایل کے ایک ذمہ دار نے رابطہ کرنے پر کہا کہ کم لاگت کے کاموں کے لئے کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں ہے زیادہ لاگت کی اسکیموں کے ٹینڈرز جیسے ہی شروع ہوں گے پہلے کنسلٹنٹ تعینات کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید