• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کی سرنڈر پالیسی 2025، 71 ڈاکو جرائم سے تائب، پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

شکارپور (نامہ نگار) حکومت سندھ کی سرنڈر پالیسی2025کے تحت 71ڈاکوؤ ں نے جرائم سے تائب ہو کر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ جمعو 60لاکھ ، سونہارو 60لاکھ ، واحدو 30لاکھ ، نثار سبزوئی 30لاکھ ، لدھو 20لاکھ اور نورالدین تیغانی پر 15لاکھ روپے انعام تھا۔ اس موقع پو ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ ، آئی جی سندھ پولیس ، شہباز رینجرز ونگ سیکٹر کمانڈر ، ڈی آئی جیز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کاکہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا بھاری اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے یہ ، علاقے میں امن و امان قائم کرنے کیلئے یہ بہترین شروعات ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کیجانب سے شروع کی گئی سرنڈر پالیسی 2025کے تحت پولیس لائن نیو فوجداری شکارپور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، شہباز رینجرز ونگ سیکٹر کمانڈر سید ندیم احمد، ڈی آئی جیز اور دیگر پولیس افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ دوران تقریب مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب 71مفرور ڈاکوؤں کی جانب سے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے سپرد کیا گیا۔ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں میں جمعو تیغانی پر 60لاکھ روپے، سونہارو تیغانی پر 60 لاکھ روپے، واحدو تیغانی پر 30 لاکھ روپے، نثار سبزوئی پر 30 لاکھ روپے، لدھو تیغانی پر 20 لاکھ روپے اور نورالدین تیغانی پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید